Brailvi Books

فیضانِ بہاءُالدِّین زَکَرِیّا ملتانی
48 - 71
اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ان میں بیٹھ گئے ۔اس محفل سے  ایک نور بلند ہو ا  آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے نور کا منبع تلاش کرنے کے لیے نظر دوڑائی  تو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ   کی نگاہ ایک درویش پر پڑی جس سے یہ نور بلند ہورہا تھا ۔ حضرت  شیخ بہاء الدین زکریا رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اس کے قریب گئے اور فرمایا:تم ان درویشوں میں کیوں شامل ہو؟ اس نے جواب دیا : اے زکریا! میں اس وجہ سے شریک ہوں کہ آپ کو معلوم ہو جائے عوام میں بھی خاص ہوتے ہیں ۔   (1)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یادرکھئے! ولی ہونے کیلئے تشہیر و اشتہار ، نُمایاں جُبّہ و دستار اور عقید تمندوں کی لمبی قِطا رہونا ضَروری نہیں۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اپنے اولیاء رَحِمَہُمُ اللہُ تعالٰی کو بندوں کے اندر پوشیدہ رکھا ہے لہٰذا ہمیں ہر نیک بندے کا احترام کرنا چاہئے، ہمیں کیا معلوم کہ کون گدڑی کا لعل(یعنی چُھپا وَلی)ہے۔
تین چیزیں تین چیزوں میں پوشیدہ ہیں
خلیفۂ اعلیٰ حضرت، فقیہِ اعظم، مولیٰنا ابو یوسف محمد شریف کوٹلوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نَقْل فرماتے ہیں:’’اللہ تعالیٰ نے تین چیزوں کو تین چیزوں میں پوشیدہ رکھا ہے (۱)اپنی رِضا کو اپنی اطاعت میں اور(۲)اپنی ناراضگی کو نافرمانی میں اور (۳)اپنے اولیا کو اپنے بندوں میں۔‘‘(2) تو ہر اطاعت اور ہر نیکی کو عمل میں لانا

مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1 … فوائد الفواد مترجم ،تیسری مجلس،ص۶۱ ملخصاً
2 … تنبیہ المغترین،الباب الاول،خوفھم مماللعبادعلیھم ،ص۵۸