نماز ادا کرنے کا حکم فرمایا۔ اس نے تین بار غلطی کی اور آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے تین بار نماز پڑھوائی اور حکم فرمایا کہ باقاعدہ مدرسہ میں داخلہ لو اور نماز کے مسائل سیکھو۔(1)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آ ج مسلمانانِ عالم کی جو حالت ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہر طرف بے عملی کا دَور دَورہ ہے۔ مُسلمانوں کی اکثریّت نمازوں کی ادائیگی سے غافل ہے اور جو رہے سَہے مُسَلمان نَماز پڑھتے ہیں اُن میں بھی ایک تعداد ہے جسے نماز کے فرائض و واجبات،سنن و مستحبات ،مکروہات و مُفسدات کا کچھ علم ہی نہیں ہے۔ نمازوں کو درست کرنے اور دینِ اسلام کی بنیادی معلومات حاصل کرنے کاایک ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں سفربھی ہے، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں نماز ،وضو ،غسل کے بنیادی مسائل سکھائے جاتے ہیں آپ بھی مدنی قافلوں میں سفر اختیار کیجئے اور ڈھیروں برکتیں پائیے ۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہم سبکونمازکے مسائل سیکھنے اورصحیح طور نماز اداکرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
عوام میں بھی خاص ہوتے ہیں
ایک مرتبہ حضرت شیخ بہاء الدین زکریاملتانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا گزر ایسی جماعت کے پاس سے ہوا جو درویشوں کا لباس زیب ِ تن کیے ہوئے تھی۔آپ رَحْمَۃُ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1 … تذکرہ حضرت بہاءالدین زکریا ملتانی، ص ۲۴۵ ملخصاً