مریدین کی اصلاح کا اہتمام
شیخ الاسلام حضرت بہاءالدین زکریا ملتانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیہر وقت اپنے مریدین کی شرعی رہنمائی اور اصلاحِ عقائد و اعمال کو پیش نظر رکھتے۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہمریدین و محبین کی معمولی سے معمولی غلطیوں اور کوتاہیوں پر بھی نظر رکھتے اور بروقت اصلاح بھی فرماتے۔چنانچہ
ایک بار حضرت شیخ بہاء الدین زکریا ملتانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نہر کے کنارے گئے ۔مریدوں کو دیکھا وضو کر رہے ہیں۔سب شیخ کو دیکھتے ہی برائے تعظیم کھڑے ہو گئےلیکن ایک صوفی نہ اُٹھا اس نے پہلے اپنا وضو مكمل کیا اور اس کے بعد تعظیمِ شیخ کے لئے کھڑا ہوا ۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے ارشاد فرمایا: ان سب میں ایک یہی درویش کامل ہےکہ مکمل وضو کرنے کے بعد میری تعظیم کے لئے کھڑا ہو ا ۔ (1)
نماز کے مسائل سیکھو
ایک مرتبہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا ایک شخص نماز ادا کررہا تھا۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے اس کی نماز میں کوئی غلطی دیکھی تو بُلا کر اس کی اصلاح فرمائی اور دوبارہ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1… فوائد الفواد مترجم،آٹھویں مجلس،ص۳۵۹