Brailvi Books

فیضانِ بہاءُالدِّین زَکَرِیّا ملتانی
40 - 71
مبارکہ تھی کہ  لنگر خانہ میں جو بھی کھانا پکتا فقرا کے ساتھ مل کر کھانا تناول فرماتے تھے چنانچہ اىک مرتبہ فقرا کى اىک بڑى جماعت دستر خوان پر شرىک تھى۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے ہر فقىر کے ساتھ اىک اىک لقمہ کھاىا۔  اىک فقىر کو دىکھا کہ وہ روٹى شوربے مىں بھگوکر (ثرید بنا کر )کھارہا ہے۔فرماىا:سبحان اللہ! ان سب مىں سے ىہ خوب کھانا جانتا ہے، کىونکہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے فرماىا: فَضْلُ عَائِشَةَ عَلَى النِّسَاءِ كَفَضْلِ الثَّرِيدِ عَلَى  سَائِرِ الطَّعَامِ      (1)یعنی عائشہ (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا )کی بزرگی ساری عورتوں پر ایسی ہے جیسے ثرید کی بزرگی تمام کھانوں پر۔  (2)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
صدقہ و خیرات 
حضرت شیخ بہاء الدین زکریا رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکو اللہ عَزَّ وَجَلَّنے جس طرح بے بہا مال و دولت عطا فرمائی  تھی آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اسی طرح اسے اللہ عَزَّ وَجَلَّکی راہ میں خرچ بھی فرماتے تھے آپ کی سخاوت صرف مریدین و محبین تک ہی محدود نہ تھی بلکہ اگر کبھی سرکاری سطح پر بھی مالی ضرورت درپیش ہوتی تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہاپنے خزانوں کے منہ کھول دیتےتھے ۔چنانچہ 
سخاوت ہو تو ایسی !	
حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء سید محمد چشتی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے ایک 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1 … بخاری، کتاب احادیث الانبیاء، بَاب قَوْلِهِ تَعَالٰى: إِذْ قَالَتِ الْمَلَائِكَةُ الخ، ۲/۴۵۴، حدیث:۳۴۳۳
2 … اللہ کے خاص بندے ، ص۵۴۵،فوائد الفواد ،نویں مجلس ،ص ۲۰۲ملخصاً