دىنار حاجت مندوںمىں تقسىم کروادىئے۔(1)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے کہ حضرت شیخ بہاءالدین زکریا ملتانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیکس قدر سخی اور مالِ دنیا سے بے رغبت و بے نیاز تھے۔ سخاوت اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی ایک بہت ہی عظیم نعمت ہے جو خوش بختوں ہی کا حصہ ہے وگرنہ آج لاکھوں ایسے لوگ ہیں جن کی آمدن اس قدر زیادہ ہے کہ وہ اُسے گن نہیں سکتےمگر راہِ خدا میں دینے کی توفیق نہیں ملتی۔ راہ ِ خدا میں مال خرچ کرنے کے بہت فضائل و فوائد ہیں چنانچہ
حضرتِ سیّدنا جابر بن عبداللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا:”اے لوگو! مرنے سے پہلے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں تو بہ کرلو اور مشغولیت سے پہلے نیک اعمال کرنے میں جلدی کرلو اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا کثرت سے ذکر کرنےاورپوشید ہ اور ظاہر ی طور پر کثر ت سے صدقہ کے ذریعے اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے اپنا رابطہ جوڑ لوتو تمہیں رزق دیا جائے گا اور تمہاری مدد کی جائے گی اور تمہاری مصیبتیں دور کی جائیں گی۔ “ (2)
مہمان نوازى
شىخ الاسلام حضرت شیخ بہاءالدین زکریا ملتانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیکی عادتِ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1 … اولیائے ملتان، ص۳۱ ملخصاً
2 … ابن ماجہ، کتاب اقامة الصلاة، باب فی فرض الجمعة، ۲/ ۵،حدیث:۱۰۸۱