Brailvi Books

فیضانِ بہاءُالدِّین زَکَرِیّا ملتانی
36 - 71
شفیعِ مُعَظَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا: ”صدقہ مال میں کمی نہیں کرتا، اللہ عَزَّوَجَلَّ  بندے کے عفو ودرگزر کی وجہ سے اس کی عزت میں اضافہ فرما دیتا ہے اور جو شخص اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے لئے تواضع اختیار کرتا ہے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اسے بلندی عطا فرماتا ہے۔“(1) 
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
تحمل و بُردباری 
حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء سیدمحمد چشتی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:ایک مرتبہ کئی بے باک لوگ حضرت خواجہ  بہاءالدین زکریا  ملتانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی خدمت میں گئے اور کچھ مانگا آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  نے نہ دیا۔انھوں نے باہر جا کر بے ہودہ گالیاں دینا اور پتھر برسانا شروع کر دیے۔ حضرت شیخ بہاءالدین زکریا رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے ارشاد فرمایا :خانقاہ کا دروازہ بند کر دیا جائے۔حسبِ حکم دروازہ بند کر دیا گیامگر ان نالائقوں نے دروازے پر پتھروں کی بوچھاڑ کر دی ۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ   کو جوش آیا تو انہیں بلا کر فرمایا : میں یہاں خود نہیں بیٹھا  مجھے ایک کاملُ الوَقت ولی نے بٹھایا ہے جن کا نام شیخ شہاب الدین عمر سہروردی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہہے ۔یہ سن کر سب آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کے قدموں میں گر گئے ۔ (2)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1 … صحیح مسلم، کتاب البر،باب استحباب العفووالتواضع،ص۱۳۹۷، حدیث: ۲۵۸۸
2 … فوائد الفواد مترجم،پانچویں مجلس،ص۱۲۳