Brailvi Books

فیضانِ بہاءُالدِّین زَکَرِیّا ملتانی
35 - 71
نے ایک ایک حرف سنا۔  (1)
شیرِخدا کی کرامت
مولائے کائنات، شیرِخدا  حضرت سیدنا علی المرتضی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کے بارے میں منقول ہے کہ آپ گھوڑے پر سوا رہوتے وقت ایک پاؤں رِکاب میں رکھتے اور قرآنِ مجید شروع کرتے اوردوسراپاؤں رِکاب میں رکھ کر گھوڑے کی زین پر بیٹھنے تک اتنی دیر میں ایک قرآنِ مجید ختم کرلیا کرتے تھے۔(2)
 صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
عجز و انکسارى
حضرت شیخ بہاء الدین زکریا ملتانیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہولایت کے عالی رتبہ پر فائز ہونے اور ہزاروں خدام کے ہونے کے باوجود اپنے کام خود  کرلىا کرتے تھے۔ کسى کام کو اس لىے نہ روکے رکھتے تھے کہ خادم آکر کرے گا بلکہ بعض اوقات خدام کى موجودگى مىں بھى اپنا کام خود کرلىا کرتے تھے۔ اىسى باتیں جن مىں تکبر پرستى کى جھلک نظر آتى آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکو سخت ناپسند تھىں۔ 
میٹھے میٹھے  اسلامی بھائیو!عاجزی بھی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی بڑی نعمت ہے جو سعادت مند  ہی پاتے ہیں۔ عاجزی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے سرکارِ دوعالم،
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1 … مراٰۃالمناجیح ،۳/ ۲۷۰
2 …شواہد النبوۃ، رکن سادس دربیان شواھد ودلایلی...الخ، ص۲۱۲