Brailvi Books

فیضانِ بہاءُالدِّین زَکَرِیّا ملتانی
33 - 71
یعنی اے دوست ہم تیری یاد میں مدہوش ہیں، اگر سو تلواریں بھی ماری جائیں تو ہم سر نہ اٹھائیں، ہم وقتِ سحرتیری یاد میں گم ہیں،  اللہ کی قسم ! اس یاد کے عوض اگر دو جہاں بھی دیے جائیں توہم قبول نہ کریں۔  (1)
تلاوت كا ذوق شوق
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!احادیثِ مبارکہ میں قرآنِ مجید کی تلاوت کے بہت فضائل بیان کئے گئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہمارے اَسلاف کثرت سے قرآنِ پاک کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔حضرت شیخ بہاء الدین زکریا ملتانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو بھی تلاوتِ قرآنِ مجید سے غیر معمولی شَغَف تھا چنانچہ ہر شب کو ایک قرآن پاک کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔   (2)
ایک رات حضرت شیخ بہاءالدین زکریا ملتانی  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہنے اپنے دوستوں سے ارشاد فرمایا:تم میں کوئى اىسا شخص ہے جو آج کی رات دو رکعت میں تمام کرے اور ایک رکعت میں کامل قرآن شریف پڑھے ۔ حاضرىن مىں سے کسى کو ہمت نہ ہوئى۔شیخ بہاء الدین زکریا  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ خود کھڑے ہو ئے اوردو رکعت  نماز شروع کردی ۔ پہلى رکعت مىں پورا قرآنِ مجىد اور چار پارے مزید

مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1 … تذکرہ حضرت بہاءالدین زکریا ملتانی،  ص۷۶ ملخصاً
2 … تذکرہ حضرت بہاءالدین زکریا ملتانی،  ص۷۶ ملخصاً