Brailvi Books

فیضانِ بہاءُالدِّین زَکَرِیّا ملتانی
30 - 71
المدینہ، قرآن و سنّت کی تعلیمات کو لوگوں تک پہنچانے کے لیے علمی و تحقیقی شعبہ المدینۃالعلمیہ، تعلیماتِ اسلام کو دنیا بھر کی زبانوں میں ترجمہ کرنے کے لیے مجلسِ تراجم، دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات،  گلی گلی پیغام سنت پہنچانے کے لیے مسجد مسجد میں فیضانِ سنّت کا درس،دنیا بھر میں اسلامی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے مدنی چینل، جیلوں میں قیدیوں کی اخلاقی و دینی تربیت کا اہتمام اور اس کے علاوہ کئی  شعبوں میں خدمتِ دینِ متین کا سلسلہ جاری ہے۔ ان شعبوں کی تفصیلی معلومات کے لیے مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسالے ”تعارفِ دعوتِ اسلامی“ کا مطالعہ فرمائیے۔
شیخ الاسلام کا ذریعہ معاش
شىخ الاسلام حضرت شیخ بہاءالدین زکریا ملتانی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کو والدین کی طرف سے بہت بڑا خزانہ اور اراضی وراثت میں ملی تھی۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے تجارت اور زراعت کو اپنایا۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکا سامانِ تجارت سکھر، بھکر، ٹھٹھہ، دہلى، مرکز الاولیالاہوراور بیرونِ ممالک عراق، حجازِ مُقَدَّس، مصر، افغانستان، ایران اوردیگر دوسرے ممالک میں جاتا تھا۔ تجارت کرنے والے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے مریدین، مُعتَمَد خُدَّام، درویش اور مبلغین ہوتے تھے۔ ان سب کو مبلغین کی طرح خاص ہدایت تھی کہ کم نفع پر بىچو اور دىانت دارى سے