رہائش کا انتظام، سب کے لیے لنگر خانہ وغیرہ۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے ان سب کے ساتھ ساتھ نابینا، لنگڑے اور معذور افراد کے لیے محتاج خانہ بنا رکھا تھا جہاں انہیں کھانا اور ضروریاتِ زندگی فراہم کی جاتی تھیں، آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہان کے علاج اور تربیت پر خاص توجہ فرماتے تھے۔(1)
دعوتِ اسلامی اولیا کا فیضان ہے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول اولیائے کرام ہی کا فیضان ہے۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے کرم و فضل اور اس کے نیک بندوں کے فیضانِ نظر سے شیخِ طریقت امیرِِ اہلسنّت، بانِی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے بھی دعوتِ اسلامی کو اسی نہج پر پروان چڑھایا جس کا نتیجہ آج ہمارے سامنے ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرون ملک ڈھیروں جامعات المدینہ، بے شمار مدارس المدینہ، تقریباً ہر شہر میں ہفتہ وار اجتماع، اندرون وبیرونِ ملک ۳دن، ۱۲دن،ایک ماہ ، ۶۳دن، ۹۲دن اور ۱۲ماہ کے مدنی قافلے ، مختلف ممالک میں مختلف زبانوں میں اسلام کا پیغام عام کرنے کے لیے مبلغین کی تیاری اور انہیں عربی،انگلش اور دیگر زبانوں کی تربیت دینا، دنیا بھر میں علم دین کو عام کرنے کے لیے نہایت ہی سستے نرخوں پر کتب و رسائل مہیا کرنے کے لیے جگہ جگہ مکتبۃ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1 … تذکرہ حضرت بہاءالدین زکریا ملتانی، ص۹۱ ملخصاً