ہوا۔ (1)
تخصص فی اللغۃ
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے جامعہ میں ایک شعبہ ”تخصص فی اللغۃ“بھی قائم فرمایاتھا۔ اس شعبہ میں فارغ التحصیل علما کو دیگر علاقوں میں تبلیغِ دین کا فریضہ انجام دینے کی تربیت دی جاتی یوں اس شعبہ میں مبلغین کی تربیت کا اہتمام کیا گیا تھا۔ مبلغین کے لیے ضروری تھا کہ جس ملک یا علاقے میں انہیں بھیجا جائے وہاں کی زبان اور معاشرتی رسم و رواج سے پوری طرح واقفیت رکھتے ہوں تاکہ تبلیغِ اسلام کے دوران کسی قسم کی اَجنبیت کا سامنا نہ ہو۔ چنانچہ جس مبلغ کو جس ملک یا علاقے میں بھیجنا ہوتا اسے وہاں کی زبان سکھائی جاتی یعنی تخصص فی اللغۃ کروایا جاتا۔ شعبہ تخصص فی اللغۃ کے لیے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے کئی ممالک سے ماہرین زبان و فن کو جمع کیا تھا۔ انہیں مَعقول اجارہ اور دیگر اِقامتی سہولیات فراہم کی تھیں۔ فارغُ التحصیل طلبا آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی خدمت میں حاضر ہوتے تو آپ انہیں فرماتے: کیا تم فی سبیل اللہ اپنے رب کا پیغام عام کرنے کے لیے تیار ہو؟اس طرح بہت سارے اپنے آپ کو وقفِ مدینہ(یعنی فی سبیل اللہ تبلیغِ دین کےلیے خود کو پیش ) کر دیتے۔ جس کو جس ملک یا علاقہ میں بھیجنا ہوتا وہاں کی زبان کی تربیت دےکر روانہ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1 … ملتان اور سلسلہ سہروردیہ، ص۱۰۳ملخصاً، محفل اولیاء، ص۲۳۵ ملخصاً