Brailvi Books

فیضانِ بہاءُالدِّین زَکَرِیّا ملتانی
22 - 71
گوشے سے لوگ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی زیارت کے لئے آکر آپ کے وعظ و نصیحت سے مستفیض ہونے لگے ۔تھوڑے ہی عرصے میں آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے مریدوں کی تعدادکاٹھیا وار،پنجاب ،باب الاسلام سندھ اور دہلی تک پہنچ گئی۔  لاکھوں افراد نے فیوض و برکات پائے۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے عظىم الشان جامعہ، رَفىع ُالمَنزِلَت خانقاہ، وسىع و عرىض لنگر خانہ، پُر شکوہ اجتماع گاہ،خوبصور ت و عالىشان محل سَرائىں اور مَساجد تعمىر کروائىں۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے دم قدم سے اس وقت کا مدینۃالاولیاملتان مدینۃ العلوم بن گیا۔  (1)
شیخ الاسلام کاجدول 
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ عصر کی اذان سنتے ہی مسجد میں تشریف لا کر عصر کی نماز باجماعت ادا فرماتے۔ اس کے بعد منبر پر جلوہ اَفروزہوتے۔ قرآن وحدیث کا وعظ فرماتے ۔ اس موقعہ پر دور ونزدیک کے لوگ کام چھوڑ کر جوق در جوق آتے اور بیان  سنتے ۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کی زبان میں ایسی تاثیر تھی کہ جو مسلمان سنتا ضرور متأثر ہوتا اور برے کام چھوڑ کر زہد و تقویٰ اور نیک اعمال اختیار کرلیتا۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی کوششوں سے دیگر مذاہب کے ہزاروں  لوگ دینِ اسلام سےمشرف ہوئے۔(2)صاحب ِ شَوَاہِدُ النبوۃحضرت علامہ  عبدالرحمٰن جامی رَحْمَۃُ اللہِ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1 … محفل اولیاء، ص۲۳۵،تذکرہ مشائخ سہروردیہ قلندریہ، ص۱۶۶ملخصاً
2 … احوال و آثار حضرت بہاء الدین زکریاملتانی، ص۸۹