Brailvi Books

فیضانِ بہاءُالدِّین زَکَرِیّا ملتانی
21 - 71
مرتبہ اس سے بھى ارفع و اعلىٰ ہے، اگر کہہ ڈالوں تو سننے والوں کا زَہرہ آب (یعنی خوف و دہشت طاری)ہوجائے، ىہ تو دروىشى کا ادنىٰ درجہ ہے۔(1)
لوحِ محفوظ پر لقب شیخ الاسلام
حضرت شیخ بہاء الدین زکریاسہروردیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہاور بابا فریدالدین مسعود گنج شکرچشتیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے قریبی تعلقات تھے۔ ایک دوسرے سے ملاقات کے ساتھ ساتھ خط و کتابت کا سلسلہ بھی رہتا تھا ۔حضرت بابا فرید الدین  گنج شکر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: ایک روز میں نے حضرت بہاءالدین زکریا ملتانی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کو خط لکھنا چاہا۔سوچا آپ کو  کس لقب سے مخاطب کروں؟ اتنے میں لوحِ محفوظ پرنظر پڑی وہاں آپ کا لقب” شیخ الاسلام “لکھا  دیکھاچنانچہ یہی لقب لکھ دیا۔  (2)
تبلیغ و اشاعت
حضرت شیخ بہاءالدین زکریاملتانیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی آمد سے مدینۃ الاولیاء ملتان شریف میں ایک عظیم روحانی وعلمی انقلاب برپا ہوا۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  نے مدینۃالاولیاملتان شریف میں سلسلۂ سہروردیہ کاآغاز فرمایا۔ ملک کے گوشے

مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1 … تذکرہ حضرت بہاء الدىن زکرىا ملتانى،ص۲۴۳
2 … گلزار ابرار، ص۵۶