Brailvi Books

فیضانِ بہاءُالدِّین زَکَرِیّا ملتانی
18 - 71
مرید کے لیے زہر قاتل 
شیخ الشیوخ حضرت سیدنا شہاب الدین سہروردی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں:پیر پر اعتراض کرنے سے ڈرنا چاہئے کہ یہ مریدوں کے لئے زہرِ قاتل ہے۔شايدہی کوئی مرید ہو جو  پیر اعتراض کرنے کے باوجود فلاح پائے۔شیخ کےوہ تصرفات جو اسے سمجھ نہ آتے ہوں ان میں حضرت سیدنا موسیٰ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کے حضرت سیدنا خضر عَلَیْہِ السَّلَام  کےساتھ پیش آنے والے واقعات یاد کرلے کیونکہ حضرت سیدنا خضر عَلَیْہِ السَّلَام  سے وہ باتیں صادر ہوتی تھیں بظاہر جن پر سخت اعتراض تھا (جیسے مسکینوں کی کشتی میں سوراخ کردینا، بچے کو قتل کردینا) پھر جب وہ اس کی وجہ بتاتے توظاہر ہوجاتا کہ حق یہی تھا جو انہوں نے کیا۔ یونہی مریدکو یقین رکھنا چاہئے کہ شیخ کا جو فعل مجھے صحیح معلوم نہیں ہوتا شیخ کے پاس اس کی صحت پر دلیل ِقطعی ہے۔  (1)(2)
آمد کی پیشگی خبر
شیخ الاسلام حضرت بہاءالدین زکریا ملتانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیکے چچا جان

مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1… عوارف المعارف، الباب الثانی عشر فی شرح خرقۃ المشائخ الصوفية، ص۶۲
2 … پیرو مرشد کے ادب و احترام اور طریقت کی معرفت کے لیے مکتبۃ المدینہ کے رسائل”پیر پر اعتراض منع ہے“ ” کامل مرید“ اور ”جامع شرائط پیر“ کا مطالعہ فرمائیے۔