Brailvi Books

فیضانِ بہاءُالدِّین زَکَرِیّا ملتانی
17 - 71
درویشوں کا رشک
شیخ الاسلام حضرت بہاءالدین زکریا ملتانی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کو خلافت ملنے پر کچھ مریدوں  اور درویشوں کو بڑا رشک آیا کہ ہم ایک عرصے سے شیخ کی خدمت کر رہے ہیں اور بہاء الدین زکریا کو صرف سترہ دن میں خرقہ خلافت مل گیا ہے۔درویشوں کی یہ بات حضرت سیّدنا شہاب الدین سہروردی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے اپنے نورِباطن سے جان لی اور درویشوں سے فرمایا: ’’مرید پر لازم ہے کہ وہ مرشد کے فیصلے سے اختلاف نہ کرے‘‘اور اپنے دل و دماغ کو اندیشوں کے غبار سے آلودہ نہ ہونے دے۔(1)   تم سب گیلی لکڑی کی مانند ہوجس پر آگ جلدی اثر نہیں کرتی اور اسے جلانے کے لیے شدید محنت درکار ہوتی ہے۔ جبکہ بہاءالدین سوکھی لکڑی کی طرح تھا کہ ایک ہی پھونک سےبھڑک اٹھا اور عشقِ الٰہی کی آگ نے اسے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔(2)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بعض لوگ پیرو مرشد کے ادب واحترام سے واقف نہ ہونے کی وجہ سے ان پر اعتراض کر بیٹھتے ہیں یاد رکھئے !یہ انتہائی خطرناک کام ہے چنانچہ 

مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1 … اللہ کے ولی،  ص۴۱۲ ملخصاً
2 … گلزار ابرار، ص۵۶ ملخصاً ، فوائد الفواد ،ص ۱۱۴ ملخصاً ،تذکرہ مشائخ سہروردیہ قلندریہ، ص۱۴۳ملخصاً