Brailvi Books

فیضانِ بہاءُالدِّین زَکَرِیّا ملتانی
14 - 71
پھر ارشاد فرمایا: حسنِ خلق یہ ہے کہ تم قطع تعلق کرنے والے سے صلۂ رحمی کرو، جوتمہیں محروم کرے اسے عطا کرو اور جو تم پر ظلم کرے اسے معاف کردو۔(1)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
مشائخِ کرا م  کی زیارت
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ جہاں بھی جاتے علماو مشائخ کی بارگاہ  میں حاضری دیتے اور ان کی صحبتوں سے خوب فیوضِ باطنی کا خزانہ  کماتے۔ منقول ہے کہ حضرت بابا فرید الدین مسعودگنج شکر عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْبَر نے فرمایا: میں نے ۱۳۸۰ مشائخِ کبار  کی زیارت کی اور حضرت شیخ الاسلام بہاءالدین زکریا ملتانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی نے مجھ سے بھی زیادہ مشائخ کی زیارت کی۔(2)
مرشدِ کریم کی بارگاہ میں حاضری 
حضرت شیخ بہاءا لدین زکریا ملتانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہجب علوم و فنون کی تکمیل سے فارغ ہوئے تو دل میں ابھی بے قراری باقی تھی۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکا قلبی اضطراب کسی زندہ  دل طبیب یعنی مرشِدِ کامل کی تلاش میں تھا۔ تسکینِ قلب اور حصولِ فیض کے لیے پہلے بیت المقدس کا رخ کیا، انبیائے کرامعَلَیْہِم السَّلَام کے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1 … احیاءعلوم الدین، کتاب ریاضۃ النفس۔۔،بیان فضیلۃ حسن الخلق۔۔۔۳/۶۱
2 … محفل اولیاء، ص۲۴۷ ملخصاً