Brailvi Books

فیضانِ داتاعلی ہجویری
8 - 82
اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے دور میں غزنی حُصُولِ عِلْم  اور ظاہِری و باطِنی تَرْبِیّت کا  بے مثال مرکز بن چکا تھا۔علم  کی اس ترقی کا اثر حضرت سیدنا داتا گنج بخش ہجویری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ پربھی ہوا  یہی وجہ ہے کہ جب کم عمر ی میں ایک غیر مسلم فلسفی سے آپ  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا مُکالمہ ہواتو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہزبردست دلائل اور عمدہ اندازہ ِ بیان  کے سبب کامیاب و کامران ہوئے ۔  (۱)
شوقِ علم
حضرت سیّدُنا داتا گنج بخش علی ہجویری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی تعلیم و تربیت کے بارے میں ایک کتاب میں لکھا ہے  کہ جس پاکیزہ فطرت ماں کی آغوش میں آپ  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے  پرورش پائی اس کی زبان ذکرِ الٰہی میں مصروف اور دل جلوۂ حق سے سرشار رہتا تھا ۔ اس لئے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے ابتدائے عمر ہی سے بڑی مُحتَاط ا ور پاکیزہ زندگی گزاری۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ   کو بچپن ہی سے عبادت کا شَوق تھا۔نیک والدین کی تربیت نے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے اخلاق کو شروع ہی سے پاکیزگی کے سانچے میں ڈھال دیا تھا ۔ہوش  سنبھالتے ہی  آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کو تعلیم کے لئے مکتب میں بٹھا دیا گیا ۔ حُرُوف شَنَاسِی کے بعد آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے قرآنِ پاک  مکمل پڑھ لیا۔ (۲)

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱ … کشف المحجوب ، دیباچہ ،ص۱۲
۲ … اللہ کے خاص بندے ،ص۴۵۹