صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
مزارات اولیاء پر لگائے جانے والے تربیتی حلقوں کے موضوعات
حلقہ نمبر1:مزارات اولیاء پر حاضری کا طریقہ
حلقہ نمبر2:وضو ،غسل اور تیمم کا طریقہ
حلقہ نمبر 3:نماز کا سبق
حلقہ نمبر 4:نماز کا عملی طریقہ
حلقہ نمبر5:راہِ خدا میں سفر کی اہمیت ( مدنی قافلوں کی تیاری)
حلقہ نمبر6:درست قرآن پاک پڑھنے کا طریقہ
حلقہ نمبر 7:نیک بننے اور بنانے کا طریقہ(مدنی انعامات)
ہدایات:مدنی حلقہ مزار کے احاطے کے قریب ہوجس میں دو خیر خواہ مقرر کیے جائیں جو دعوت دے کر زائرین کو حلقے میں شرکت کروائیں۔ہر حلقے کے اختتام پر انفرادی کوشش کی جائے اور اچھی اچھی نیتیں کروائی جائیں اور نام و نمبر زمدنی پیڈ پر تحریرکیے جائیں۔
مزاراتِ اولیاپر مدنی حلقوں میں دی جانے والی نیکی کی دعوت
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آپ کو مَزار شریف پرآنا مبارک ہو ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ !تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کی طرف سے