Brailvi Books

فیضانِ داتاعلی ہجویری
7 - 82
 مُنَوَّر گھر انہ دراصل آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی شخصیت سازی کا کارخانہ ثابت ہوا اسی کارخانے نےآپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے اخلاق و کردار  اور علم و عمل  کو وہ  دائمی خوشبو بخشی  جس کی  مہک آج تک دل و دماغ کو مُعَطَّر کررہی ہے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جن اسلامی گھرانوں سےفقہ،حدیث اور تصوف جیسے  دینی علوم کے ساتھ طِب(Medical)،حیاتیات (Biology) سے لےکرحسابMathametics))اورجغرافیہ(Geography) وغیرہ سینکڑوں علوم کے ماہرین پیدا ہوا کرتے تھے بلاشبہ  اس میں والدین کی اسلامی تربیت  ہی کا دخل تھا لہٰذا آپ بھی اپنے مدنی منوں اور مدنی منیوں  کی تربیت اچھے انداز میں کیجیے گھر میں مدنی  ماحول  بنانے کے لیے درسِ فیضان ِ سنّت کا آغاز کیجیے ،گھر والوں کو گناہوں  بھرے چینلزسے چھٹکارا دلا کرصرف اور صرف مدنی چینلدکھانے کی ترکیب بنائیے،ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات میں خود بھی شرکت کیجیےاور دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی شرکت کروائیے تاکہ آپ کی اولاد  دنیا میں آنکھوں کی ٹھنڈک ،مُعاشرے کا بہتر ین فرداور آخرت میں  ثواب ِجاریہ کا  ذریعہ بنے ۔
آپ کے شہر کی علمی و عملی فضا
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! غزنی  تَہْذِیْبُ و تَمَدُّن اور علم  و حکمت  کی وجہ ترقی یافتہ  اور  بہت اہمیت کا حامل تھا  اور اس کی اہمیت کی وجہ یہ تھی کہ بڑے بڑے علماء،صوفیاءاورتاریخ و جغرافیہ دان اس شہر میں  رہائش پذیر  تھے  یوں آپ  رَحْمَۃُ