Brailvi Books

فیضانِ داتاعلی ہجویری
6 - 82
متقی گھرانہ 
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!انسان  کو نیک اور مُتَقِّی بنانے  میں  سب  سے زیادہ  مُوثر  ”گھر کا ماحول “ ہوتا ہے   کیوں کہ  گھر ہی وہ کارخانہ ہے جہاں نیکی ،زہد و تقوی اور علم و عمل کے اوزار  سے ایک  معیاری انسان تیار ہوتا ہےاو ر  گھر یلو تَربِیَّت ہی  اخلاق و کردار کو اعلیٰ   بنانے میں  سب سے   زیادہ کا ر آمد  ثابت ہوتی ہے ۔حضرت سیدنا داتا گنج بخش   علی ہجویر ی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے والد حضرت سَیِّدُنا عثمانرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہاپنے وقت کے جَیَّد عَالِم اورعابدو زاہد تھے ۔ شاہان ِ غَزنیہ کے زمانے میں  دنیاکے کونے کونے سے  عُلَماء و فُضَلَاء،شُعَرَاء اورصُوْفِیَاء غزنی میں جمع ہو گئے تھے جس کی وجہ سے غزنی  عُلُوم و فُنُون کا مرکز بن چکا تھا ،حضرت سیدنا عثمان  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے بھی یہاں رہائش اختیا ر فرمائی۔(۱)آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی والدہ ماجدہ حُسَیْنی سادات سے تھیں، عابِدہ زاہِدہ خاتون تھیں ، گویا حضرت سیدنا داتا گنج بخش ہجویری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نَجِیبُ الطَرفَیْن سَیِّد تھے اسی لیے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ حَسَنی جمال اور حُسینی کمال  دونوں  ہی کے جامِع تھے ۔ حضرت سیدنا  داتا گنج بخش علی ہجویری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے ماموں کو زُہد و تقویٰ کی بناء پر تاجُ الاولیاء کے لقب سے  شہرت حاصل تھی ۔غرضیکہ آپ کا خاندان شرافت و صداقت اور علم و فضل کی وجہ سے مشہور  تھا۔(۲) علم کے مُوتیوں کی چمک دمک اور  زہد و تقوی  کے نو ر سے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱ … اردو دائرہ معارف اسلامیہ،ص۹۱،خزینۃ الاصفیاء،ص۱۷۲ماخوذاً
۲ … معارف ہجویریہ، ۲/۵۰،کشف المحجوب عربی،والدہ، ص۴۳۔۴۴