Brailvi Books

فیضانِ داتاعلی ہجویری
40 - 82
کی، تاکہ میری مُشْکِل حل ہو جائے۔(۱)   
٭☜حضرت ابوالعباس قاسم بن مہدی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے بارے میں حُضُورداتا گنج بخش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اِرْشاد فرماتے ہیں:آج تک ان کا مزار ”مَرْوَ“ میں مَوْجود ہے اور بہت مشہور و معروف ہے،لوگ وہاں مرادیں مانگنے جاتے ہیں اور بڑی بڑی مشکلات حل کرنے کےلیے ان سے طالبِ امداد ہوتے ہیں اور ان کی امداد کی جاتی ہے، یہ بات بہت مُجَرَّب (یعنی کئی بار کی آزمائی ہوئی) ہے۔(۲)  
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!		 صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اولیائے کرام حیات ہیں
	میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! دیکھا آپ نے !سَیِّدُنا داتا علی ہجویری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا بھی یہ عقیدہ ہے کہ نہ صرف مزارات پر جانا باعثِ برکت ہے بلکہ وہاں مشکلات بھی حل ہوتی ہیں۔ اور یقیناً یہ سب صاحبِ مزار ہی کا فیضان ہوتا ہے۔ممکن ہے کسی کو یہ وسوسہ آئے کہ  اولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی کایہ فیض کیسے مل سکتا ہے؟ کیونکہ وہ تو وفات پا چکے ہوتے ہیں۔یاد رکھئے! اولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی ربِّ کائنات  عَزَّ  وَجَلَّ کی عنایات سے مَزارات میں نہ صرف حیات ہوتے ہیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱ … کشف المحجوب،باب  الملامۃ ،ص۶۵
۲ … کشف المحجوب،باب فی ذکر ائمتھم من تبع الخ ،ص۱۶۵