عَزَّوَجَلَّ کےنور کے مظہر ہیں۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہناقصوں کے لئے پیرِ کامل اور کاملوں کے راہنما ہیں ۔
ولادت
حضرت سیِّدُنا داتا علی ہجویری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی کی ولادتِ با سعادت کم و بیش ۴۰۰ ھ میں غزنی میں ہوئی(۱) آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے خاندان نے غرنی کے دومَحَلُّوں جُلَّاب و ہجویر میں رہائش اِختیار فرمائی اسی لیے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ہجویری جُلَّابی کہلاتے ہیں ۔ (۲)
سلسلۂ نسب
آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی کُنیت ابوالحسن، نام علی اور لقب داتا گنج بخش ہے۔ ماہرِ انساب پیرغلام دستگیرنامیعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالغَنِی نے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا شجرۂ نسب اس طرح بیان فرمایا ہے:’’حضرت مَخْدوم علی بن سید عثمان بن سیّد عَبْدُالرَّحْمٰن بن سید عبداللہ(شجاع شاہ) بن سیّد ابوالحَسَن علی بن سیّد حَسَن بن سیِّد زَیْد بن حضرت امامِ حسن رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ بن علیکَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم۔‘‘ (۳)
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱ … ایک قول یہ بھی ہے کہ اندازاً آپ کا زمانۂ ولادت۳۸۱ھ تا ۴۰۱ھ کے درمیان مُتَعَین کیا جاسکتا ہے ۔سید ہجویر،ص۸۱
۲ … مدینۃ الاولیاء،ص۴۶۸،معارف ہجویریہ،۲/۵۰ ملخصاً،کشف المحجوب للھجویری،التعریف بغزنۃ،ص۳۹
۳ … بزرگانِ لاہور،ص۲۲۲، سید ہجویر ،ص۸۰