گیا۔وہ آہ و زاری کرتےہوئے عرض گزار ہوا: حضور یقین کی راحت میرے دل سے جاتی رہی ہے۔ پھر توبہ کی اور فضول باتوں پر بھی ندامت کا اظہار کیا تو حضرت سیّدنا جنید بغدادی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے ارشاد فرمایا: تو نہیں جانتا کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے ولی والیانِ اسرارِ الٰہی ہوتے ہیں، تجھ میں ان کی ضرب کی برداشت نہیں۔ (۱)
(۳)بیس سال مسلسل قیام فرمانے والے بزرگ
حضرت سيدناداتا علی ہجویری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں :مَیں خراسان کے ایک قصبہ پہنچا جسے ’’کُمند‘‘ کہتے ہیں۔ وہاں حضرت ادیب کمندی(رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ) نامی ایک مشہور بزرگ تھے ۔ آپ (رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ)بیس سال برابر قیام میں رہے تَشَہُّدِ نماز کے سوا کبھی نہ بیٹھے۔ آپ (رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ) سے میں نے اس کا سبب پوچھا تو آپ (رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ) نے ارشاد فرمایا: ابھی میرا وہ درجہ نہیں کہ حضورِ حق کا مُشاہدہ بیٹھ کر کروں۔ (۲)
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
داتا صاحب اور حاضریٔ مزارات
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اَوْلِیاءُاللہکےمزارات پرحاضری دینے کی برکت سے دعائیں قبول ہوتی ہیں، مشکلات و مصائب سے نجات ملتی ہے اور خاص
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱ … کشف المحجوب،باب فی ذکر ائمتھم من تبع الخ ،ص۱۳۷
۲ … کشف المحجوب،باب المشاھدہ ،کشف الحجاب الخ ،ص۳۷۱