Brailvi Books

فیضانِ داتاعلی ہجویری
35 - 82
اور بَزَبانِ فَصِیْح بولا:” احمد ! ایک لُقْمہ کا ایثار تو کُتّوں کا کام ہے مَردانِ راہِ حق تو اپنی جان بھی قربان کر دیا کرتے ہیں ۔ “میں نے اِس انوکھے واقِعہ سے مُتَأَثِّر (مُتَ۔ ءَ ثْ۔ ثِرْ)ہو کر اپنے تما م گناہوں سے توبہ کی اور دنیا سے کَنارہ کَش ہو کر اپنے اللہ عَزَّوَجَلَّ سے لَو لگا لی۔(۱)  
کھانے کیلئے جینا
امیر اہلسنّت،بانیٔ دعوتِ اسلامیدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  اپنی مایہ ناز تصنیف فیضانِ سنّت(جلد اوّل)صفحہ 736 پر فرماتے ہیں :میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو! نَفْس کو مارنا بَہُت ہی مشکِل اَمْر ہے۔ بس کسی طرح اِس کو قابو کرنے کی کوشِش کرنی چاہئے اور اِس کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ نَفْس جو کہے اُس کا اُلَٹ کیا جائے ۔ مَثَلاً وہ اچّھے اچّھے کھانوں، چَٹپَٹے چَٹخاروں کا مشورہ دے یا ڈٹ کر کھانے کی ترغیب دلائے اُس وقت اِس کی نہ مانے، صِرْف حسبِ ضَرورت ہی کھائے ۔ حُضُور داتا صاحِب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں :بھوک صدِّیقین کی غذا اور مریدوں کی راہ سلوک ہے۔ پہلے لوگ زندہ رہنے کے لئے کھاتے تھے مگر تم کھانے کیلئے زندہ ہو۔  (۲)
(۲)دل کی بات جان لی

  شیخِ طریقت،امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فیضانِ سنّت جلد اوّل صفحہ

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱ … کشف المحجوب،باب فی فرق فرقھم  فی مذاہبھم الخ،ص۲۰۴
۲ … کشف المحجوب،باب  الجوع و ما یتعلق بھا،ص۳۵۹