Brailvi Books

فیضانِ داتاعلی ہجویری
33 - 82
 کے دل میں آپ کی قدر مزید بڑھ جائے گی ۔ 
تمہیں  معلوم  کیا بھائی خدا کا کون ہے مقبول
کسی سنی کو مت دیکھو کبھی بھی تم حقارت سے
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سیرو سیاحت
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہ والوں  کی زیارت اور مزاراتِ اولیا ء  سے استفادے کی غرض سے سفر کی صعوبتیں برداشت کرنا ایسا مجاہدہ ہے  جو مشاہدے کی دولت سے نوازتا ہے ۔ حضرت  داتا گنج بخش رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے یہ مجاہدہ بھی حدِّ  کمال کو پہنچا دیا ،قریباً تمام عالمِ اسلام کی سیاحت اور وقت کے اَعَاظِم مشائخ  و صوفیہ سے اکتسابِ فیض کیا۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے شام ،عراق ، بغداد،آذربائیجان ،طبرستان،کرمان،خراسان ماوراء النہراور ترکستان وغیرہ کا سفر فرمایااور  بزرگوں سے ملاقات کا شرف حاصل کیا ۔
سفر وسیلۂ ظفر
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ایک کامیاب مبلغ  کے لیے  وَسِیْع علم ، فکرونظر کی پختگی  اور انسانی طبیعت  کا گہرا مُطَالْعَہ  نہایت ہی ضروری ہے  اور وُسْعَتِ علم  اور سوچ و فکر میں پختگی تو  اساتذہ کی تربیت اور ذاتی مطالعے سے حاصل کی جاسکتی ہے لیکن  انسانی طبیعت کا گہر ا مطالعہ،سفراور کثیر لوگوں سے