مُلاحظہ کیجیے:
(۱)بیکاری کی علامت
حضرت سیّدناابوالفضل محمد بن حسن خُتَّلىرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہاپنے مرىدوں کو کم بولنے اور کم سونے کی تاکید فرماتے چنانچہ حضرت سیّدُنا داتا گنج بخش علی ہجویری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا فرمان نقل فرماتے ہیں :’’نیند کے غلبے کے وقت سونا چاہئے اور جب بیدار ہو جاؤ تو (بلاوجہ دوبارہ سونےکى کوشش نہ کرو، کىونکہ ىہ) مرىد کے لیےحرام ہے اور بىکارى کى نشانى ہے۔“(۱)
(۲)ایک دن کی زندگی
حضرت سیّدنا ابوالفضل محمد بن حسن خُتَّلى دنیا کی حقیقت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: اَلدُّنیا یَوم ٌوَ لَنا فِیہَا صَومٌ یعنی دنیا ایک دن کی ہے اور ہم اس میں روزہ دار ہیں۔ (۲)
مرشد نے دستگیری فرمائی
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے حضرت سیّدُنا داتا گنج بخش علی ہجویر یرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی براہ ِراست دستگیر ی بھی فرمائی چنانچہ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہتحریر فرماتے ہیں : ایک مرتبہ میں وضو کرتے وقت آپ کے ہاتھوں پر پانی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱ … کشف المحجوب،باب نومھم فی السفر والحضر ،ص۳۹۹
۲ … کشف المحجوب،باب فی ذکر ائمتھم من المتاخرین،ص۱۷۳