Brailvi Books

فیضانِ داتاعلی ہجویری
25 - 82
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! استاد اگر اپنے فن میں ماہر ہونے کے ساتھ ساتھ حُسنِ اخلاق ، خوف ِخدا اور زہد و تقویٰ کا پیکر ہو اور  اس کی  صحبت فکر ِآخرت کی یاد دلائے  تویہ خُصُوصیات یقیناً    شاگرد کی تعلیمی ترقی کے ساتھ  ساتھ روحانی تربیت  کا بھی سبب بنتی ہیں اور  یہی تربیت  شاگرد  کو   وہ آفتاب بنادیتی ہے جس کی روشنی  سے جَہالت کے اندھیرے دور ہوتے ہیں اور  علم کا نور  ہر طرف پھیل جاتا ہے۔امیر اہلسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہفرماتے ہیں :طلبہ ملک  و ملت کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں ، مُستقبِل میں قوم کی باگ دوڑ یہی سنبھالتے ہیں ، اگر ان کی شریعت و سنّت کے مطابق تربیت کردی جائے تو سارا مُعَاشَرَہ  خَوْفِ خدا اور عشق ِمُصْطفے کا گہوارہ بن جائے ۔“اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ!اس اہمیت کے پیش ِنظردعوتِ اسلامی نے ”شعبۂ تعلیم “ قائم کیا ہے جس  کے ذریعےمختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی تربیت کا خصوصی اِہتمام کیا جاتا  ہے،کئی طلبہ و اساتذہ  مدنی اِنْعامات پر عمل اورسنّتوں کی دُھومیں مچانے کے لیے مدنی قافِلوں میں بھی سفر کرتے ہیں۔اگر آپ بھی استاد یا طالبِ علم ہیں اور اپنے اند ر خوف ِ خدا اور عشقِ  مُصطفے  پیدا کرنا چاہتے ہیں تو دعوت اسلامی کےمہکے مہکے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے  ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سلسلہ ٔ طریقت 
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بزرگا ن ِ دین کا معمول رہا ہے کہ دنیا و آخرت