Brailvi Books

فیضانِ داتاعلی ہجویری
23 - 82
طالب کو صحبت سے تنہائی بہتر ہے ۔( صحبت کی آفتوں سے بچ کرفائد ہ حاصل کرنے کاطریقہ  یہ ہے کہ) بندہ  اپنی خوشی کو ترک کردے اور اپنی مُشکلات میں  خوشی مَحسو س کرے ( یعنی   جب بندہ اپنی خوشیوں   کو چھوڑ کر  مشکلات اور آزمائش پر صبر کرنا  سیکھ جائے  )تو ایسی صورت میں  و ہ صحبت سے فائد ہ اٹھا سکے گا ۔“ (۱)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! کسی  مسلمان سے  محض ذاتی مفاد کے لیے تعلق رکھنا بہت بڑی آفت ہے اور یہ آفت اپنے ساتھ کئی طرح کی باطنی بیماریوں  کا سبب بن جاتی ہے ،مثلاً اگر آپ نے کسی  اسلامی بھائی  سے کوئی ذاتی کام کہا لیکن  وہ بَرْوقت نہ ہوسکا  تو  یہ عمل بدگمانی کی چِنگاری کو ہوا دیتا ہے جس  سے دل میں  بُغض و کینہ  کا لا وا پکنے لگتا ہے  اور یہ لاوا اِنتقام کی صورت اختیا ر کرجاتا ہے بلکہ بعض اوقات  قتل و غارت گری تک  نوبت  پہنچ جاتی ہے لہذا اگر کبھی  ایسا موقع آئے اوربدگمانی کی چِنگاری سُلگنے لگے تو اسے حُسْنِ ظن کے پانی سے فوراً بجھا دیجیے، صبر کیجیے اور عفوو درگُزر سے کام لیجیے۔ ضرورت پڑنے پر جو اسلامی بھائی آپ  کی مدد نہ کرسکے لیکن کبھی  ان پر کوئی آفت ٹوٹ پڑے تو انہیں مشکل  میں مُبتلا دیکھ کر ان کی دستگیری ضرور  کیجیے،رضائے الٰہی کے خاطر خیر خواہی  کرنے سے آپ کے بھی بگڑے کا م بن جائیں گے ۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!		 صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱ … کشف المحجوب،باب آدابھم فی الصحبۃ ،ص۳۷۸