Brailvi Books

فیضانِ داتاعلی ہجویری
21 - 82
 (۴) اساتذہ کو چاہیے کہ اپنے طلبہ کی علمی ترقی کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت پر بھی خصوصی تو جہ دیں۔ 
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!		 صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
 (۲)حضرت ابو العباس احمد بن محمد اشقانی
حضرت سیدنا ابو العباس  احمدبن محمد اشقانی  عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْغَنِی  بھی  حضرت سیدنا داتا گنج بخش علی ہجویریرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکےاساتذہ میں سے ہیں۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نیشاپور کے قریب شقان (خراسان شمالی)ایران میں پیدا ہوئے ۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  عالم ،مدرس اور شیخ المشائخ تھے ۔ساری زندگی نیشاپور کے  ایک  مدرسے میں تدریس کرتے ہوئے گزاری۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بھی ظاہری و باطنی علوم میں  یکساں مہارت رکھتے تھے ،آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا تذکرہ کرتے ہوئے حضرت  سیّدُنا داتا گنج بخش علی ہجویر ی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:”مجھے ان سے بے حد محبت ہے ،مجھ پر وہ خُصُوصِی شَفْقَت فرماتےتھے،بعض عُلوم میں  وہ میرے اُستاد ہیں ،جب تک میں اُن کےپاس رہا  ان سے بڑھ کر تعظیم ِشریعت کرنے والا کسی کو نہیں پایا۔“ (۱)
(۳)حضرت ابو القاسم عبد اللہ  بن علی گرگانی
 حضرت سیّدُنا ابو القاسم عبد اللہ بن علی گرگانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ زبردست


ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 ۱… کشف المحجوب،باب فی ذکر ائمتھم من المتاخرین،ص۱۷۴