Brailvi Books

فیضانِ داتاعلی ہجویری
18 - 82
اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے حال و زبان کو لغویات سے محفوظ رکھا۔(۱) 
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!معلوم ہوا جسے اللہ عَزَّ وَجَلَّ لَغْوِیَّات سے محفوظ رکھے اس  کا شمُار  پسندید ہ بندوں میں ہوتا ہے ۔اُس پر رحمت ِالٰہی  جُھْوم جُھْوم کر برستی ہے  لہٰذا رحمتِ الٰہی کا حَقْدار بننے کے لیے  خود کو فُضُولِیَّات اور لَغْوِیَّات سے بچائیے۔ اس کےلیےروزانہ اپنے مَعْمُولات کا اِحْتِسَاب کیجیے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّ! امیر ِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نےاسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات عطا فرمائے ہیں جن کی برکت سے  نہ صرف فرائض وو اجبات پر عمل  کی سعادت اور ناجائزوحرام کاموں سے بچنے  کاذہن  ملتاہے بلکہ فضول بولنے اور دیکھنے سے چُھٹکار ا نصیب ہوتا ہے لہٰذا  آپ بھی روزانہ  مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے کا معمول بنا لیجیے   اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّاس کی برکت سےآپ  پر بھی رحمتِ الٰہی    خوب برسے گی۔ 
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!		 صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حضرت سیّدُناداتاعلی ہجویری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے حضرت ابوالقاسم قشیری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسے جوکچھ  سنا اور سیکھا ان میں سے چند باتوں کو اپنی مایہ ناز کتا ب  کشف المحجوب میں محفوظ فرمایادیا ، اس سلسلے میں دو حکایات ملاحظہ کیجیے :
(۱)مجھے موتی درکار نہ تھے 
حضرت سیّدُنا داتا علی ہجویری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں :مَیں نے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱ … کشف المحجوب،ص۱۷۴