Brailvi Books

فیضانِ داتاعلی ہجویری
15 - 82
حاصِل کرے جس سے آدمی صحیح العقیدہ سُنّی بنتا ہے اورجن کے انکارومخالَفَت سے کافِر یاگُمراہ ہو جاتا ہے۔اِس کے بعدمسائلِ نَمازیعنی اِس کے فرائض وشرائط و مُفسِدات(نمازتوڑنے والی چیزیں)سیکھےتاکہ نَمازصحیح طورپراداکر سکے۔پھرجب رَمَضانُ الْمبارَک کی تشریف آوری ہوتوروزوں کے مسائل،مالِکِ نصابِ نامی(یعنی حقیقۃً یاحکماًبڑھنے والے مال کے نِصاب کامالک)ہوجائے توزکوٰۃ کے مسائل،صاحِبِ اِستِطاعت ہوتو مسائلِ حج،نِکاح کرناچاہےتواِسکے ضَروری مسائل،تاجِرہوتوخریدوفروخت کےمسائل، مزارِع یعنی کاشتکار(اورزمیندار)پرکھیتی باڑی کے مسائل،ملازِم بننے اورملازِم رکھنے والے پراجارہ کے مسائل۔وَعَلٰی ھٰذَاالْقِیاس(یعنی اوراِسی پرقِیاس کرتے ہوئے)ہرمسلمان عاقِل وبالِغ مردوعورت پراُس کی موجودہ حالت کے مطابِق مسئلے سیکھنافرضِ عین ہے۔اِسی طرح ہرایک کیلئے مسائلِ حلال وحرام بھی سیکھنافرض ہے۔نیزمسائلِ قلب(باطنی مسائل) یعنی فرائضِ قَلْبِیَّہ(باطنی فرائض)مَثَلاً عاجِزی واِخلاص اورتوکُّل وغیرہااوران کوحاصِل کرنے کاطریقہ اورباطِنی گناہ مَثَلاًتکبُّر،رِیاکاری، حَسَدوغیرہااوران کا عِلاج سیکھنا ہر مسلمان پراہم فرائض سے ہے۔ (۱)
میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!مَعلوم ہوا کہ دین کا بنیادی علم نہ سیکھنا آخرت کی تباہی وبربادی کاسبب بن سکتاہے کیونکہ جب نماز،روزہ،حج زکوٰۃ نکاح تِجارت مَزدوری اور دیگر معاملات کے بارے میں دینی معلومات نہ ہوں گی تویقیناً ان کاموں میں  شرعی غلطیاں بھی سرزدہوں گی جن کی وجہ سے آخرت میں پکڑہو

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱ … کفریہ کلمات کے بارے میں سُوال جواب ۳۴۲