اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے منسلک اسلامی بھائی نے شفقت فرماتے ہوئے ’’کالے بچھو‘‘رسالہ پڑھنے کے لیے پیش کیا، جس میں داڑھی منڈوانے کے فعل حرام کی ہلاکت خیزیوں کے بارے میں پڑھ کر میں نے ہاتھوں ہاتھ اس فعل بد سے توبہ کی اور چہرہ داڑھی شریف سے روشن کرلیا ، رفتہ رفتہ مدنی رنگ میں رنگتا گیا، مدنی حلیہ اپنالیا اور نیکی کی دعوت کی دھوم مچانے میں اپنا کردار ادا کرنے لگا ، کرم بالائے کرم یہ کہ سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں داخل ہوگیا ، ایک ولی کامل سے نسبت کیا قائم ہوئی میری زندگی کا رخ ہی بدل گیا میں نے اپنے آپ کو مدنی کاموں کے لیے وقف کردیا۔ اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادم بیان رکن کابینہ کی حیثیت سے سنّتوں کا پیغام عام کرنے میں مصروف عمل ہوں ۔
یہ مدنی قافلوں کا مدنی انعامات کا تو نے
دیا ہم کو یہ جذبہ ہے تیرا احسان ہے مرشد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مذکورہ مدنی بہار میں چوک درس کی برکت سے ایک نوجوان راہ سنّت کا مسافر بن گیا، اس سے چوک درس کی اہمیت کا باخوبی اندازا لگایا جاسکتاہے، لہٰذا اسلامی بھائیوں کو اس مدنی کام میں بالکل بھی سستی نہیں کرنی چاہئے اور شوق وجذبے کے ساتھ کسی بارونق مقام پر چوک درس دے کر لوگوں کی اصلاح کا سامان کرنا چاہئے، کیا بعید آپ کے چوک درس دینے کی