Brailvi Books

ڈرامہ ڈائریکٹر کی توبہ
7 - 29
 گے، مدنی ماحول میں آنے کا سبب یوں بنا غالباً  ۲۰۰۷؁ء کی بات ہے خوش قسمتی سے ایک بار اپنے محلے کی مسجد میں نماز ادا کرنے کیلئے جانا ہوا، بارگاہ الٰہی میں سجدہ ریز ہونے کے بعد جب میں مسجد سے باہر نکلا تو کیا دیکھتا ہوں کہ سامنے ایک مبلغ دعوتِ اسلامی کھڑے ہیں جن کے ہاتھ میں ایک ضخیم کتاب ہے جس سے پڑھ کر سنارہے ہیں اور اس کے قریب چند لوگ بڑے ادب سے کھڑے ہیں اور درس سن رہے ہیں ، یہ منظر دیکھ کر میں سوچنے لگا دعوتِ اسلامی والوں کا اصلاح کا کیسا پیارا انداز ہے کہ بغیر لائوڈ اسپیکرکے بھی لوگوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہیں ، چنانچہ میں بھی قریب جاکر کھڑا ہوگیااور بغور سننے لگا، درس کے الفاظ عام فہم تھے، درس کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے نیکیاں کرنے اور اپنادامن گناہوں سے بچانے کا مدنی ذہن دیا، دعا پر چوک درس کا اختتام ہوا،  اس کے بعد اسلامی بھائی وہاں موجود لوگوں سے محبت سے سلام ومصافحہ کرنے لگے، مبلغ دعوت اسلامی میرے پاس بھی تشریف لائے ، سلام کیا اور مغرب کی نماز کے لیے ساتھ مسجد چلنے کی دعوت پیش کی، نجانے ان کی زبان میں ایسی کیا تاثیر تھی کہ میں انکا رنہ کرسکا اور گھر جانے کے بجائے ان کے ہمراہ دوبارہ مسجد کی پاکیزہ فضائوں میں داخل ہوگیا، تھوڑی ہی دیر میں نماز مغرب کا وقت ہوگیا ، فضا میں اذان کی آواز گوجنے لگی، مؤذِّن فلاح وکامرانی کی دعوت دینے لگا، خوش نصیب