کے مطابق ہمارے گھر میں اسلامی بہنوں کے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا آغاز ہوگیا۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادم تحریر رکن کابینہ ہونے کی حیثیت سے مدنی کاموں کی دھومیں مچانے میں مصروف عمل ہوں ۔ اللّٰہ عَزّ َوَجَلَّ ہمیں دعوت اسلامی کے مدنی ماحول میں اسقامت عطا فرمائے۔
آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{2}مدنی انعامات کا عامل
شکار پور (باب الاسلام سندھ)صرافہ بازارکے رہائشی اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے، دعوتِ اسلامی کا نیکیوں بھرا مدنی ماحول ملنے سے قبل غفلت کی تاریکیوں میں بھٹک رہاتھا نہ نمازوں کا ہوش تھا نہ ہی سنّتوں پر عمل کرنے کا جذبہ تھا، میں بھی عام نوجوانوں کی طرح فلموں ڈراموں کا شائق تھا، داڑھی منڈواکر اپنی آخرت برباد کررہا تھا۔ آخر دعوتِ اسلامی کا فیضان مجھے نصیب ہوگیا، جس کی برکت سے مجھے مقصد حیات کا پتا چلا کہ میں دنیا میں اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی عبادت کے لیے آیا ہوں ، مجھے مرنے کے بعد اندھیری قبر کی تنہائی میں چھوڑ دیا جائے گا وہاں نہ مال کام آئے گا اور نہ ہی دوست احباب بلکہ وہاں نیک اعمال کام آئیں