Brailvi Books

ڈرامہ ڈائریکٹر کی توبہ
5 - 29
 نوجوان اپنی جوانی کی بہار دیکھنے سے قبل ہی موت کا شکار ہوکر وحشت ناک قبروں میں جاپہنچے۔ 
بے وفا دنیا پہ مت کر اعتبار 			تو اچانک موت کا ہوگا شکار
موت آئی پہلواں بھی چل دیئے 		خوبصورت نوجواں بھی چل دیئے
چل دیئے دنیا سے سب شاہ وگدا		کوئی بھی دنیا میں کب باقی رہا!
توخوشی کے پھول لیگا کب تلک ؟		تویہاں زندہ رہیگا کب تلک؟
	یہ اشعار سن کر مجھ پر ایک کیفیت طاری ہوگئی، مزید جوں جوں بیان سنتا گیا پرتاثیر الفاظ میرے دل میں تاثیر کا تیر بن کر پیوست ہو تے گئے، اس انقلابی بیان کو سننے کے بعد میرے خوابوں کی دنیا زیرو زبر ہو گئی، آنکھوں سے آنسوؤں کا سیلاب امنڈآیا، میرے جسم کا رواں کانپ اُٹھا، مجھے بار بار اپنے وہ ایام یاد آ نے لگے جو میں نے غفلت میں گنوا دیے ، مزید جب آخر میں رقت انگیز دعا ہوئی تو بلاتاخیر اپنے سابقہ گناہوں سے صدقِ دل سے توبہ کی اور اور اپنی زندگی کے بقیہ ایام دعوت اسلامی کے مدنی ماحول میں گزارنے کا عزم کر لیا، سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں طالب ہوگیا، میں مدنی رنگ میں رنگ گیا، مجھے دیکھ کر میرے گھر والے بھی دعوت اسلامی کے پاکیزہ مدنی ماحول سے وابستہ ہوگئے۔ میرے بچوں کی امی بھی ذوق وشوق سے مدنی کاموں میں حصہ لینے لگی، تنظیمی طریقہ کار