درس کی برکت سے دعوت ِاسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک ہوگئے، پہلے نمازوں کی پابندی نہیں تھی مگر عاشقان رسول کی صحبت کی برکت سے نماز باجماعت ادا کرنے والے بن گئے، علمِ دین کی لا زوال دولت سے روشناس ہونے کے لیے انہوں نے دعوتِ اسلامی کے جامعۃُ المدینہ فیضان مدینہ میں داخلہ لے لیا اور علمِ دین سیکھنے میں مشغول ہو گئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! علمِ دین سیکھنے کے بہت زیادہ فضائل ہیں چنانچہ حضرتِ سیدنامُعَاذ بن جَبَلرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے مَحبوب،دانائے غُیوب،مُنَزَّہ عَنِ الْعُیوبصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا، علم حاصل کرو کیونکہاللّٰہ عَزَّوَجَلکی رضاکے لیے علم سیکھنا خشیت،اسے تلاش کرناعبادت،اس کی تکرار کرنا تسبیح اور اس کی جستجو کرنا جہاد ہے، اور لاعلم کو علم سکھانا صدقہ ہے اور اسے اہل پہ خرچ کرنا قربت یعنی نیکی ہے کیونکہ علم حلال اور حرام کی پہچان کا ذریعہ ہے اور اہلِ جنت کے راستے کا نشان ہے اور وحشت میں باعث تسکین ہے اور سفر میں ہم نشین ہے اور تنہائی کا ساتھی ہے اور تنگدستی و خوشحالی میں راہنما ہے، دشمنوں کے مقابلے میں ہتھیار ہے اور دوستوں کے نزدیک زینت ہے، اللّٰہ عَزَّوَجَلَّاس کے ذریعے سے قوموں کوبلندی و برتری