افروز مناظر دیکھنے کو ملے، نعت شریف سننے کی سعادت ملی، سنّتوں بھرا بیان سن کر دل کی کایا ہی پلٹ گئی، خوف خدا کی کرنوں سے دل روشن ہوگیا، دوران دعا اپنے گناہوں سے معافی طلب کی، الغرض سنّتوں بھرے اجتماع کی بہاروں سے سرشار ہوکر گھر پہنچا اور اپنا کمپوٹر آن(ON) کرکے گناہوں بھرا ڈیٹا سب ختم (Delete) کردیا، دعوت اسلامی کے مدنی ماحول کی برکت سے نمازوں کی حفاظت شروع کردی۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّامیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دامن کرم سے وابستہ ہونے کے بعد میرے دل میں علم دین سیکھنے کا جذبہ بیدار ہوگیا، اپنے اسی جذبے کو بروئے کار لاتے ہوئے میں نے اپنے والد صاحب سے جامعۃ المدینہ میں داخلے کی درخواست پیش کی اور ان کی اجازت کے بعدجلد ہی میں نے جامعۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ (راولپنڈی) میں داخلہ لے لیااوردل و جان سے علمِ دین کے موتی چننے میں مصروف ہو گیا۔ تا دمِ تحریر درجہ سادسہ کاطالب علم ہوں اور 12 ماہ کے مدنی قافلے کی برکتیں لوٹ رہا ہوں ۔
یہ حافظ ہیں یہ قاری ہیں یہ نگراں یہ مبلغ ہیں
سبھی پہ تیرا سایہ ہے تیرا احسان ہے مرشد
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے کہ مذکورہ اسلامی بھائی چوک