Brailvi Books

ڈرامہ ڈائریکٹر کی توبہ
26 - 29
 اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی داستان کچھ یوں بیان کرتے ہیں :  جن دنوں میں نویں کلاس کا طالب علم تھا۔ ہمارے محلے کی مسجد کے باہر ایک مبلغِ دعوتِ اسلامی چوک درس دیا کرتے تھے، ایک دن میرے والد صاحب نے مجھ سے کہا: بیٹا! دعوت اسلامی سے وابستہ عاشقان رسول کے درس میں شرکت کیا کرو، چنانچہ والد صاحب کے حکم پر میں نے شریک ہونے کی نیّت کر لی اور اگلے روز نماز سے فارغ ہوکر چوک درس میں شامل ہوگیا، اسلامی بھائی نے بڑے ہی مؤثر انداز میں شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ ناز تصنیف ’’فیضان سنت‘‘سے درس دیا، سنّتوں کے عامل ایک ولی کامل کی پُر اثر تحریر کے  الفاظ میرے کانوں میں رس گھولنے لگے، جوں جوں درس سنتا گیا میرے اندرمدنی انقلاب برپا ہوتا گیا، دعوت اسلامی سے انسیت سی ہوگئی ، اس کے بعد  میری عادت بن گئی کہ جونہی عشاء کی نماز کا وقت ہوتا میں سب کام چھوڑ کر مسجد کا رخ کرتا، نماز ادا کرنے کے بعد چوک درس کے مقام پر پہنچ جاتا اور درس کی برکتوں سے مالامال ہوتا۔ خوش قسمتی سے انہی دنوں ہمارے علاقے میں ایک عظیم الشان اجتماعِ ذکر و نعت کا انعقاد ہوا، ایک اسلامی بھائی نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے میرے والد صاحب کو اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی، مقررہ دن میں اور میرے بڑے بھائی والد صاحب کے ہمراہ اجتماع گاہ پہنچ گئے، جہاں ایمان