Brailvi Books

ڈرامہ ڈائریکٹر کی توبہ
25 - 29
	پیارے اسلامی بھائیو! دیکھاآپ نے کہ صحابہ کرام عَلَیْھِم الرِّضْوان حضور پُرنور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی سنتیں اپنانے کا کس قدر اہتمام کیا کرتے تھے اس حدیثِ پاک سے ان لوگوں کو سبق حاصل کرنا چاہیے جو لوگوں کے خوف یا ان کی باتوں کی وجہ سے سنتوں پر عمل کرنے سے کتراتے ہیں ۔ یادرکھیے کل بروز قیامت سنّت رسول پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے بڑی حسرت ہوگی، جب عاشقان رسول کو سنّتوں پر عمل کرنے کا ڈھیروں ڈھیر ثواب دیا جائے گا، سرکارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی ان پر خاص عنایت ہوگی، انہیں حضورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا پڑوسی بننے کا شرف حاصل ہوگا، اے کاش! ہم حقیقی معنوں میں عاشق رسول بن جائیں ، سنّت رسول پر خود بھی عمل کریں اور مدنی قافلوں میں سفر کرکے سنّتوں کا پیغام عام کرنے کی سعادت حاصل کریں ۔ 
آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
تیری سنتوں پہ چل کر میری روح جب نکل کر 
چلے تم گلے  لگانا  مدنی  مدینے  والے 
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{7}مریدبننے کی برکت
	محلہ لائن پارک چکوال(پنجاب) کے ایک اسلامی بھائی دعوت