Brailvi Books

ڈرامہ ڈائریکٹر کی توبہ
23 - 29
کی تڑپ لیے قطار میں کھڑا ہوگیا، جب میں آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خدمت میں پہنچا، مجھ پر عجب کیفیت طاری ہوگئی، انتہائی قریب سے اپنے سر کی آنکھوں سے ایک ولی کامل کے دیدار کا شرف حاصل کیا، دورانِ ملا قات امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے میرے چہرے پر اپنا دستِ شفقت پھیرا اور نظر کرم فرماتے ہوئے دم فرمایا، ایک ولی کامل کے مبارک ہاتھ میرے بے رونق چہرے پر کیا پڑے میرا چہرہ داڑھی شریف سے پرنور ہوگیا، اسی دن سے میں نے داڑھی شریف سجانے کی پختہ نیت کرلی ۔ اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّاب دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہو کر دینِ اسلام کی خدمت میں مصروف ہوں ۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّمجھے استقامت کی دولت سے مالا مال فرمائے۔ 
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
نگاہِ ولی میں وہ تاثیر دیکھی 
بدلتی ہزاروں کی تقدیر دیکھی 
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یہ حقیقت ہے کہ سنت رسول پر عمل کرنے میں دونوں جہاں کی عظمت ہے، صحابہ کرام عَلَیْھِم الرِّضْوان  اور بزرگانِ دین  رَحِمہُم اللّٰہُ المُبِیْن