Brailvi Books

ڈرامہ ڈائریکٹر کی توبہ
20 - 29
جو دے روز دو درسِ فیضانِ سنّت 
میں دیتا ہوں اُس کو دعائے مدینہ 
 اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یہ حقیقت ہے کہ ہم نے ہمیشہ دنیا میں نہیں رہنا، دنیاوی شہرت،مال ودولت،علوم وفنون کی ڈگریاں اور عہدہ ومنصب صرف  دنیاوی زندگی کے ساتھ ہیں جیسے ہی موت کا وقت آئے گا ملک الموتعَلَیْہِ السَّلام تشریف لائیں گے اور ہمارا رشتہ حیات منقطع فرمادیں گے، ہمارے چاہنے والے ،ناز اُٹھانے والے بالآخر تن تنہا ہمیں اندھیری قبر میں اتار دیں گے، اس وقت نیک اعمال کام آئیں گے، لہٰذا عقل مند وہ ہے جو قبر کی گھبراہٹ اور تاریکی سے بچنے کا سامان کرے، قبر ہمیں روزانہ یاد کرتی ہے۔ چنانچہ، 
	حضرت سیّدنا فقیہ ابواللیث سمر قندی عَلَیْہِ رَحْمَۃُاللّٰہِ الْقَوِینقل فرماتے ہیں کہ قبر روزانہ 5مرتبہ یہ ندا کرتی ہے:
(1)اے آدمی!تو میری پیٹھ پر چلتاہے حالانکہ میرا پیٹ تیرا ٹھکانہ ہے۔ 
(2)اے آدمی!تو مجھ پر عمدہ عمدہ کھانے کھاتاہے عنقریب میرے پیٹ میں تجھے کیڑے کھائیں گے۔ (3)اے آدمی! تو میری پیٹھ پر ہنستاہے جلدہی میرے