Brailvi Books

ڈرامہ ڈائریکٹر کی توبہ
19 - 29
 کے مشکبار مدنی ماحول سے منسلک ہوگیا، مدنی حلیہ اختیار کرلیا، مدنی قافلوں میں سفر کرنا میرا معمول بن گیا جس کی برکت سے دعائیں ، سنّتیں سیکھنے کا موقع ملا، یوں چوک درس کی برکت سے ہماری اصلاح کا سامان ہوگیا، گھرمیں مدنی ماحول قائم ہو گیا، والد صاحب نمازوں کی پابندی کرنے لگے، چہرہ سنّتِ رسول سے سجالیا، مدنی حلیہ اپنا لیا، ہمارے گھر کی اسلامی بہنیں بھی مدنی ماحول سے منسلک ہوگئیں ، ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی برکتیں لوٹنے لگیں ، الغرض سب گھروالے سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں بیعت ہوگئے، نمازوں کی پابندی کرنے اور سنّت رسول اپنانے کی برکت سے گھر سے پریشانی اور بے سکونی رخصت ہوگئی، والد محترم کو امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہسے خاص محبت وتعلق تھا، یہی وجہ تھی کی مرشد کی ان پرایسی شفقتیں تھیں کہ متعدد بار انہیں خطوط وغیرہ ارسال فرمائے، ایک ولی کامل کی محبت کی انہیں ایسی برکت ملی کہ جب وصال کا وقت قریب آیا تو سب عزیز واقارب سے معافی مانگی اور نوافل ادا کیے اورکَلِمَۂ طَیِّبَہ(لااِلٰہَ اِلاَّاللّٰہُ مُحَمَّدُرَّسُوْلُ اللّٰہِ)پڑھتے ہوئے دار فنا سے دار بقا کی جانب کوچ کرگئے، موت کے وقت ان کاچہرہ روشن تھا، جسے دیکھ کر مزید دل میں دعوت اسلامی کی محبت گھر کرگئی، اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر میں علاقے میں حسبِ استطاعت مدنی کاموں کی دھومیں مچا رہا ہوں ۔