Brailvi Books

ڈرامہ ڈائریکٹر کی توبہ
17 - 29
 ڈراموں سے جان چھڑانے،دل میں نیکی کی دعوت دینے کا جذبہ بڑھانے اور سنّتوں بھری زندگی بسر کرنے کے لیے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے پھر دیکھئے کس طرح عبادت کا ذوق وشوق نصیب ہوتا ہے۔ 
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{5}بد عملی سے نجات مل گئی
	باب المدینہ (کراچی)F.11سیکٹر نیو کراچی کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ اس طرح ہے، 1995؁ء کی بات ہے کہ میں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں آنے سے پہلے معاشرے کا بہت بُرا انسان تھا، نمازیں قضاکرنا،گندی فلمیں دیکھنا،داڑھی منڈوانااور غیبت کرنا میری عادت بد میں شامل تھا، گھر میں بھی بد عملی کا دور دورہ تھا شایداسی وجہ سے مختلف پریشانیوں نے گھر پر ڈیرے ڈال رکھے تھے، میرے چھوٹے بھائی جو نماز اور دیگر نیک اعمال سے دور تھے، اتفاق سے ایک دن نماز ادا کرنے مسجد چلے گئے، بارگاہ الٰہی میں سجدہ ریز ہوئے، پریشانیوں سے نجات طلب کی، جب مسجد سے باہر آئے توسامنے چوک درس ہورہا تھا وہ بھی اس میں شریک ہوگئے، درس سنا اختتام پر ایک مبلغ دعوتِ اسلامی نے ان پر شفقت فرمائی، انفرادی کوشش کرتے ہوئے