Brailvi Books

ڈرامہ ڈائریکٹر کی توبہ
16 - 29
عادتیں چھوٹ گئیں اور میں صلوۃ و سنت کا پابند بن گیا۔ تادم تحریر علاقائی سطح پر مدنی انعامات کے ذمہ دار کی حیثیت سے مدنی کاموں میں مصروف عمل ہوں ۔ 
نمازوں کی حفاظت کا عبادت کا تلاوت کا 
ملا مجھ کو یہ جذبہ ہے تیرا احسان ہے مرشد 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہرعاقل وبالغ مسلمان مرد وعورت پر نماز فرض ہے ،یہ عظیم عبادت معراج شریف کی شب سرور کائنات صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو عطا کی گئی، قراٰن مجید میں متعدد مقامات پر ہمارے پاک پروردگار عَزَّوَجَلَّ نے اسے ادا کرنے کا حکم دیا ہے، احادیث مبارکہ میں بھی اس کے بے شمار فضائل بیان کیے گئے ہیں ، یادرکھیے !نمازی سے شیطان ڈرتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ یہ مسلمان کو نماز ادا کرنے سے روکتا ہے ، نماز دین کا ستون ہے، جو خوش نصیب نماز کی حفاظت کرتے ہیں وہ رحمت خداوندی کے حقدار بنتے ہیں ، کل بروز قیامت سب سے پہلے نماز کے بارے میں سوال ہوگااگر نماز درست نکلی تو بعد کے معاملات آسان ہوں گے ورنہ بے حد مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے، افسوس! فی زمانہ مسلمانوں کی ایک بڑی تعدا د نماز کی ادائیگی سے محروم ہے، قبروحشر کے معاملات کو بھول کر صرف دنیا وی مال ودھن کے حصول میں گم ہے، لہٰذا دل سے دنیا ئے فانی کی محبت کا زنگ دور کرنے،نمازوں پر استقامت پانے،فلموں