Brailvi Books

ڈرامہ ڈائریکٹر کی توبہ
12 - 29
 ’’جامعۃُ المدینہ‘‘ میں درس نظامی کرنے کے لیے داخلہ لے لیا، یہاں کا پیارا اور سنّتوں بھرا مدنی ماحول طلبا ء کااخلاق وکردار اور اساتذہ کی شفقتیں دیکھ کر میں بہت متاثر ہوا اور علمِ دین کے سنہرے موتی چننے میں مگن ہو گیا، دورانِ تعلیم مدنی کاموں کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔ اللّٰہ عَزّ َوَجَلَّ کے فضل و کرم سے میں نے استقامت کے ساتھ درس نظامی کورس مکمل کر لیا، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دست شفقت سے دستار فضیلت کا شرف حاصل کیا اور 12ماہ کے مدنی قافلے میں سفرکرنے کے لیے اپنا نام پیش کردیا اور وقتِ مقررہ پر عاشقانِ رسول کے ساتھ راہِ خدا کا مسافر بن گیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  تادمِ تحریر رکن کابینہ ہونے کی حیثیت سے سنّتوں کی خدمت کررہا ہوں ۔ 
اسی ماحول نے ادنی کو اعلی کر دیا دیکھو 
اندھیر ا ہی اندھیرا تھا اجالا کر دیا دیکھو 
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے کہ مذکورہ اسلامی بھائی جو کہ ننگے سررہنے کے عادی تھے، کرکٹ جیسے فضول کھیل کے شوقین تھے ، نہ نمازوں کا ہوش تھا نہ ہی سنّتوں پر عمل کرنے کا ذہن تھا مگر اچھے دوستوں کی انفرادی کوشش کی