جاتے، اچھی اچھی باتیں سناتے، ایک دن ان کے ساتھ نماز ادا کرنے مسجد جانا ہوا، نماز ادا کرنے کے بعد انہوں نے مجھے چوک درس میں شرکت کی دعوت پیش کی، چنانچہ میں نے انکار کرنا مناسب نہ سمجھا اور شرکت کے لیے آمادہ ہوگیا، مسجد سے باہر بارونق جگہ پر چوک درس کی ترکیب بنائی گئی، ایک مبلغ دعوتِ اسلامی نے چوک درس دیا، جسے سن کر بہت اچھا لگا، دوستوں کا نیکی کی دعوت کا جذبہ دیکھ کر میں بہت متأثر ہوا، میں اپنے قلب میں ایک عجب کیفیت محسوس کرنے لگا، چوک درس کی برکت سے دعوت اسلامی کی محبت دل میں رچ بس گئی، میرے دوستوں نے مجھ پر انفرادی کوشش کا مبارک سلسلہ جاری رکھا، وقتاًفوقتاً مجھ سے ملاقات کرتے، اپنے ہمراہ سنّتوں بھرے اجتماعات میں لے جاتے، جہاں میں سنّتوں بھرے بیانات اور دعا سے فیض یاب ہوتا، سنّتوں پر عمل کرنے کا مدنی ذہن بنتا، مدنی ماحول کی برکت سے مجھ پر ایسا کرم ہوا اور میں نے تقریبا ایک ماہ کے بعد مدنی حلیہ اپنالیا، سبز سبز عمامہ شریف کا تاج سجالیا، مدنی کاموں میں حصہ لینے لگا، کرکٹ کھیلنے کی دعوت دینے کے بجائے نیکی کی دعوت دینامیرا معمول بن گیا۔ علم وعمل سے مزین اسلامی بھائیوں کی رفاقت کی بدولت دل میں حصول علم دین کا شوق پیدا ہوگیا ۔
چنانچہ میٹرک کے امتحان سے فارغ ہوکر میں نے دعوتِ اسلامی کے