Brailvi Books

ڈرامہ ڈائریکٹر کی توبہ
10 - 29
 بدولت کوئی بے نمازی نمازی بن جائے اور دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے منسلک ہوجائے تو جہاں اس کی آخرت بہتر ہوگی وہیں آپ کو بھی بے حد اجروثواب ملے گا۔ 
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{3}دوستوں کی انفرادی کوشش
	باب المدینہ(کراچی)بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی اسلامی بھائی کے بیان کا لبِ لباب ہے کہ میری زندگی کے شب و روز دنیا ئے فانی کی لذات کی نظر ہو رہے تھے، نمازوں کی ادائیگی کا کوئی خاص ذہن نہ تھا، کرکٹ کا شوقین تھا، اپنی زندگی کے انمول ہیرے فضول کھیل دیکھنے،کھیلنے میں ضائع کررہا تھا، افسوس اس کھیل کی وجہ سے نمازوں میں سستی کا شکارتھا، دنیا ئے فانی کی حقیقت مجھ پر کچھ یوں منکشف ہوئی، 1996 ؁ء کی بات ہے کہ میرے چند دوست جو میرے ہمراہ کھیلتے تھے، سنّتوں سے نابلد تھے، انہیں قسمت سے مدنی ماحول مل گیا، فیضانِ دعوت اسلامی سے ان کے اخلاق وکردار میں ایک نمایاں فرق آنے لگا، کھیل کود سے کنارا کشی اختیار کرکے مدنی کاموں میں حصہ لینے لگے، جہاں وہ خود نمازوں کے پابند بن چکے تھے وہیں مجھ پر بھی انفرادی کوشش کرتے، اپنے ہمراہ مسجد لے