اہل خانہ اور ماموں جان اور خالہ جان کے گھر والے بھی شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے سلسلہ عالیہ قا دریہ رضویہ عطاریہ میں داخل ہوگئے، نمازوں کی پابندی شروع کر دی، فلمیں ڈرامے دیکھنے اور گانے باجے سننے ترک کردیے اور مدنی چینل کے علمی اور اصلاحی ایمان افروز سلسلے دیکھنے لگے۔ میرے بڑے بھائی جان جن کو فلمیں ڈرامے دیکھنے کا جنون کی حد تک شوق تھا،انہیں بھی ایسی فکر آخرت نصیب ہوئی کہ بدنگاہی سے تائب ہوئے اور چہرہ نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی پیاری پیاری سنت داڑھی شریف سے آراستہ کرلیا اورپانچ وقتہ نمازوں کے پابند بن گئے، اللّٰہ عَزّ َوَجَلَّسے دعا ہے کہ ہمیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں استقامت عطا فرمائے اور اسی ماحول میں ایمان و عافیت کے ساتھ زیرِ گنبدِ خضراموت نصیب فرمائے۔
آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
پیارے اسلامی بھائیو! نماز جنت کی کنجی (چابی)ہے،نماز اندھیری قبر کا چراغ ہے، نماز سے روزی میں برکت ہوتی ہے، نمازہمارے میٹھے میٹھے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے، نمازی کو سرکاردوعالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی شفاعت نصیب ہو گی، نماز ی سے اللّٰہ عَزّ َوَجَلَّخوش ہوتا ہے اور نمازی کے لیے سب سے بڑی نعمت یہ ہے کے بروزِ