Brailvi Books

دلوں کا چین
5 - 32
 گناہوں بھری زندگی گزار رہا تھا، فلمیں ڈرامے دیکھنا،آوارہ گردی کرنا،کھیل کود میں مگن رہنا میرا محبوب مشغلہ تھا، مَعَاذَاللّٰہ نمازیں قضا کرنے کے گناہ عظیم میں مبتلا تھا ، یوں میری زندگی گناہوں کے دلدل میں دھنستی چلی جارہی تھی اور میں اپنی بداعمالیوں کے سبب سوئے جہنم بڑھتا جا رہا تھا، مگر اسی دوران میری ہدایت کا سبب بن گیا۔ ہوا کچھ یوں کہ ایک دن ہمارے گاؤں کی جامع مسجد گلزارِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کا ایک مدنی قافلہ نیکی کی دعوت دینے کے لیے تشریف لے آیا، عاشقان رسول کی آمد سے مسجد میں رونق ہوگئی، درس وبیان اور عصر کے بعد علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا ایمان افروز سلسلہ شروع ہوگیا، میری خوش قسمتی کہ ایک دن ایک اسلامی بھائی میرے پاس آئے اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے مسجد میں نماز ادا کرنے اور قافلے والوں کے ساتھ علمی حلقے میں کچھ وقت گزارنے کی دعوت دی چونکہ میں دنیا وی موج مستی میں گم رہنا والا نوجوان تھا اس لیے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی بہاروں سے ناواقف تھا لہٰذا مدنی قافلے کے عاشقانِ رسول کے معاملات قریب سے دیکھنے کے لیے مسجد کی پرنور فضاؤں میں داخل ہوگیا، عاشقان رسول نے بڑی محبت سے ملاقات کی ، پہلی بار اس قدر محبت وپیار دیکھ کر میں اس قدر متأثر ہوا کہ دعوت اسلامی والوں کی محبت دل میں گھر کرگئی، میں جب تک علمی حلقے میں حاضر رہا علم کے مدنی پھولوں سے دل کے