Brailvi Books

دلوں کا چین
3 - 32
 دین سے منور ہونے،دل میں خوفِ خدا اور عشقِ مصطفٰے کی شمع روشن کرنے کے لیے شرکائے مدنی قافلے کے ساتھ مسجد میں ایک دن گزارنے کی ترغیب دلائی، ان کی نیکی دعوت پر میں ایک دن کے لیے راہِ خدا کے مسافروں کا ہمنشین بننے کے لیے مسجد کی طرف چل دیا، جب میں مسجد میں داخل ہوا تو سامنے ہی عاشقان رسول موجود تھے، انہوں نے بڑی محبت سے میرا خیرمقدم کیا، اس مدنی قافلے میں رکن حسنی کابینہ بھی شریک تھے، ان کا اخلاق وکردارمتأثر کن تھا، انہوں نے مجھ پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے دنیا وآخرت سنوارنے کے لیے دعوتِ اسلامی کا مشکبار مدنی ماحول اختیار کرنے کا ذہن دیا، سنّتِ رسول پرعمل کرنے کی برکات سے آگاہ کیا ان کی پرتاثیر باتیں سن کر میرا دل سنّت رسول کی محبت سے سرشار ہوگیا اور میں نے ہاتھوں ہاتھ سبزسبز عماے کا تاج سجانے کی نیّت کا اظہار کردیا، رکن حسنی کابینہ اور دیگر شرکائے مدنی قافلہ خوشی سے جھوم اُٹھے، بلاتاخیرعمامے کی ترکیب بنائی گئی اور رکن حسنی کابینہ نے اپنے ہاتھوں سے مجھے عمامہ شریف باندھ دیا، دیگر اسلامی بھائی یہ منظر دیکھ کر بہت خوش دکھائی دے رہے تھے، یوں عمامہ شریف کی سنّت کی برکت سے میری سوچ وفکر کا محور تبدیل ہوگیا، میں نے قبر روشن کرنے کا پختہ ارادہ کرلیا، جب میں مسجد سے گھر لوٹا تو جس نے میرے سر پر سبز سبز عمامہ شریف کا تاج دیکھا اس کی آنکھیں حیرت سے کھلی کی کھلی رہ گئی۔ پہلے